کاروار:یکم جنوری (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کتب خانہ (لائبریری ) کی طرف سے سال 2017میں پہلی مرتبہ شائع ہوئے کتابوں کی خریداری کے لئے عرضیاں مطلو ب ہیں۔
جنوری 2017سے 31دسمبر 2017تک کنڑا، انگریزی ، اردو سمیت دیگر زبانوں میں فن، ادب، سائنس، ٹکنالوجی ، سیاحت، خود نوشت، ادبِ اطفال ، افسانہ ، ناول ، تنقید وتجزیہ ، ناٹک اور شاعری کے مجموعے کے موضوع پر شائع ہوئیں تصانیف کو ضوابط کے مطابق خریدنے کی بات کہی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ خواہش مند مصنفین اور اشاعتی ادارے اپنی کتابوں کی کاپی کے ساتھ کتاب پر تبصرہ ، مصنف کا نام اور پتہ ، اشاعتی سال ، اشاعت کی تفصیلات ، سائز اور بائنڈنگ کی پوری جانکاری کے ساتھ 30جنوری سے پہلے عرضی داخل کرنے کہاگیا ہے۔ زائد جانکاری کے لئے ضلع لائبریری کاروار سے رابطہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔